1 جون 2011
وقت اشاعت: 19:17
کوئٹہ : بلوچستان یونیورسٹی کے پروفیسر کو قتل کردیا گیا
اے آر وائی - کوئٹہ : کوئٹہ میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے بلوچستان یونیورسٹی کے پروفیسر صبا دشتیاری جاں بحق ہوگئے،پولیس حکام کے مطابق پروفیسر صبا دشتیاری بلوچستان یونیورسٹی سے اپنے گھر کی جانب جارہے تھے،سریاب روڈ پر یونیورسٹی کے قریب ہی نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے اور سول ہسپتال پہنچائے جانے سے قبل جاں بح ہوگئے .
پروفیسر صبا دشتیاری کے قتل کی اطلاع ملتے ہی اساتذہ اور طلباء کی ایک بڑی تعداد سول ہسپتال پہنچ گئی ،پروفیسر صبا دشتیاری بلوچستان یونیورسٹی میں شعبہ اسلامیات کے سربراہ تھے اور اکثر پیدل یونیورسٹی آتے جاتے تھے ،پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،جبکہ واقعے کے سوگ میں بلوچستان یونیورسٹی جمعرات کو بند رہے گی۔