1 جون 2011
وقت اشاعت: 21:16
میاں چنوں: پولیس وردی میں ملبوس ڈاکوئوں کی لوٹ مار
اے آر وائی - میاں چنوں : میاں چنوں میں دبئی سے وطن لوٹنے والے کو پولیس وردی میں ملبوس ڈاکوئوں نے لوٹ لیا میاں چنوں میں حاحی حنیف نامی شخص کے گھر ڈکیتی کی واردات کی گئی۔
پولیس کی وردیوں میں ملبوس ڈاکوئوں نے5 ہزار درہم، تین لاکھ روپے، چھ تولے سونے کے زیورات 75 تولہ چاندی موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا ڈاکوووں نے خواتین پر تشدد کیا اور زیادتی کی کوشش بھی کی واقعے کے خلاف اہل علاقہ نے شدید احتجاج کیا۔