تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2011
وقت اشاعت: 5:8

کراچی:لیاری میں پولیس کے چھاپے،فائرنگ سے ڈی ایس پی زخمی

اے آر وائی - کراچی: صدر آصف زرداری کے چیف سکیورٹی آفیسر پر قاتلانہ حملے میں ملوث ملزم کی گرفتاری کیلئے لیاری میں چھاپے مارنے والی پولیس پارٹی پر فائرنگ سے ڈی ایس پی زخمی ہوگئے جبکہ چارملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری کے چیف سکیورٹی آفیسر بلال شیخ پر چند روز قبل ہونیوالے قاتلانہ حملے میں ملوث ملزم شاہد بکک کی گرفتاری کیلئے پولیس نے لیاری کے علاقے چاکیواڑہ اور کلاکوٹ میں ایس پی لیاری اور ایس پی لیاقت آباد کی مشترکہ ٹیموں نے چھاپہ مار کارروائی کی۔

اس دوران مسلح ملزمان کی جانب سے پولیس پر فائرنگ کی گئی۔ جس سے ڈی ایس پی گلبہار قیصرعلی شاہ زخمی ہوگئے۔ تاہم پولیس کی جوابی کارروائی کے بعد چار افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ ملزم شاہد بکک موقع سے فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار کارروائی جاری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.