تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2011
وقت اشاعت: 5:36

کراچی: مختلف علاقوں میں بجلی کی عدم فراہمی پر ہنگامہ آرائی

اے آر وائی - کراچی: کراچی میں اختر کالونی، موسی کالونی اورلیاری کے مختلف علاقوں میں بجلی کی عدم فراہمی کے باعث ہنگامہ آرائی کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ان کے علاقے میں گزشتہ روز سے بجلی کی فراہمی منقطع ہے جبکہ انتظامیہ کی جانب سے بھی کوئی نوٹس نہیں لیا جارہا۔ مشتعل افراد نے سڑکوں پر ہنگامہ آرائی کی ٹائر جلائے اور روڈ بلاک کردیا۔



کے ای ایس سی کی انتظامیہ اور یونین کے درمیان جاری اختلاف کے باعث شہر کے بیشتر علاقوں میں بجلی کے فالٹس درست نہیں کیے جارہے جس کی وجہ سے ان علاقوں میں کئی روز سے بجلی غائب ہے اور علاقہ مکین سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.