تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2011
وقت اشاعت: 6:21

کوئٹہ: پروفیسرصبا کے قتل کے خلاف بلوچستان یونیورسٹی بند

اے آر وائی - کوئٹہ: بلوچستان یونیورسٹی کے پروفیسر اور ممتاز بلوچ دانشور صبا دشتیاری کے قتل کے خلاف بلوچستان یونیورسٹی آج بند ہے۔ صبا دشتیاری کو گذشتہ روز نامعلوم مسلح افراد نے سریاب روڈ پر سنجرانی اسٹریٹ کے قریب فائرنگ کر کے ہلاک کردیا تھا۔وہ جامعہ سے پیدل گھر جا رہے تھے۔



بلوچ نیشنل فرنٹ نے صبا دشتیاری کی ہلاکت کے خلاف تین روزہ احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔ صبا دشتیاری کو کراچی میں سپرد خاک کردیا گیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.