2 جون 2011
وقت اشاعت: 7:15
نارا کینال میں 100فٹ چوڑا شگاف، چار دیہات زیرآب آگئے
اے آر وائی - سانگھڑ: سانگھڑ میں کھپرو کے نزدیک نارا کینال میں ایک سو فٹ چوڑا شگاف پڑنے سے گوٹھ قاضی سمیت کئی دیہات زیر آب آگئے ہیں ۔ محکمہ انہار کی عدم موجودگی کے باعث لوگ اپنی مدد آپ کے تحت شگاف بھرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
ایک سو فٹ چوڑا شگاف پڑنے سے پانی تیزی سے قریبی فصلوں اور آبادی میں داخل ہورہا ہے۔ واقعہ کو کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود محکمہ آبپاشی کی جانب سے شگاف کو پر کرنے کیلیے کوئی امدادی کارروائی شروع نہیں کی جاسکی۔ لوگ اپنی مدد آپ کے تحت شگاف کو پر کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
گزشتہ چند دنوں میں خیرپور، ٹھٹہ اور سانگھڑ کے قریب کئی نہروں میں شگاف پڑچکے ہیں مگر پھر بھی پشتوں کی دیکھ بھال اور مرمت کے خاطر خواہ انتظام نہیں کیے گئے۔