تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2011
وقت اشاعت: 13:1

کراچی:محکمہ ایکسائز سندھ اور نیشنل بینک کے افسران گرفتار

اے آر وائی - کراچی : کراچی میں محکمہ ایکسائز سندھ کے دو افسران اور نیشنل بینک کے ایک افسر کو کروڑوں روپے خوردبرد کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔



کراچی میں اینٹی کرپشن پولیس نے نیشنل بینک ایم اے جناح روڈ برانچ کے مئنیجر ایوب کو گرفتار کیا جبکہ ایکسائز افسر محمد مرسلین اور جونئیر کلرک شاہد عباسی کو دو روز پہلے گرفتار کیا گیا۔ ایکسائز کا ایک اور افسر سیماب فرار ہوگیا۔



ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گہنور خان لغاری نے اے آروائی نیوز کو بتایا کہ بینک منیجر اور ایکسائز افسران نے ملی بھگت کرکے گاڑیوں کے چالان کے مد میں جمع ہونے والی رقم محکمہ ایکسائز کے اکاونٹ میں جمع کرانے کے بجائے خود رکھ لی تھی۔



ابتدائی طور پر دو کروڑ اکتیس لاکھ کے ثبوت ملے ہیں۔ تاہم مجموعی طور پر بتیس کروڑ روپے کا فراڈ ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ ایکسائز کے اعلیٰ افسران کیخلاف بھی تحقیقات کی جارہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.