2 جون 2011
وقت اشاعت: 13:10
بہاولنگر: تاوان کیلئے اغوا کی جانے والی تین سالہ بچی بازیاب
اے آر وائی - بہاولنگر : بہاولنگر کی تحصیل ہارون آباد سے تاوان کے لئے اغوا کی جانے والی تین سالہ بچی کو پولیس نے بازیاب کرالیا۔
ہارون آباد کے رہائشی زاہد پرویز کی تین سالہ کمسن بیٹی نائلہ کو اغوا کرنے والوں نے بچی کے والد سے دو لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا۔ مغویہ کے والد کی جانب سے اطلاع دیے جانے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موبائل فون کال ٹریس کرکے ملزمان کا سراغ لگالیا اور بچی کو بازیاب کر کے تین ملزمان عدنان علی، محمد آصف اور محمد عرفان کو گرفتار کر لیا۔