2 جون 2011
وقت اشاعت: 16:21
گھوٹکی میں ٹریلر کی موٹرسائیکل کو ٹکر، ایک شخص ہلاک
اے آر وائی - گھوٹکی : گھوٹکی میں ڈہرکی بائی پاس پر ٹریلر نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ ٹریلر کا ڈرائیور اور کلینر فرار ہوگئے .
ہلاک ہونے والے شخص نجیب لغاری کا تعلق داد لغاری قصبے سے ہے جبکہ اس کے ساتھ موٹرسائیکل پر سوار ایک اور شخص محمد شعبان شدید زخمی ہوگیا۔ اسے رحیم یار خان اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ڈہرکی پولیس نے ٹریلر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔