تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2011
وقت اشاعت: 16:57

جہلم میں تجاوزات کیخلاف آپریشن

اے آر وائی - جہلم : جہلم میں ٹاؤن میونسپل انتظامیہ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا جس کے دوران کئی غیرقانونی تعمیرات مسمار کردی گئیں اور دکانوں کا سامان ضبط کرلیا گیا۔



ٹی ایم اے کے عملے نے شاندار چوک، سول لائن روڈ اور ریلوے روڈ پر آپریشن کیا اور دوکانوں کے اوپر لگے آہنی چھپر ٹریکٹر کی مدد سے توڑ دیئے دوران آپریشن سول لائن روڈ پر مقامی بینک کے سکیورٹی الارم اور کیمرے بھی ٹوٹ گئے۔





اس حوالے سے بینک مینجر نے اے آر وائی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تجاوزات کیخلاف آپریشن انتہائی لاپرواہی کے ساتھ کیا جارہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.