2 جون 2011
وقت اشاعت: 17:59
کراچی:کے ای ایس سی انتظامیہ کیخلاف کل مکمل ہڑتال ہوگی
اے آر وائی - کراچی : عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید نے کہا ہے کہ کے ای ایس سی انتظامیہ کیخلاف کل کراچی میں مکمل ہڑتال ہوگی، عوام سے اپیل ہے کہ وہ ہڑتال کو کامیاب بنائیں، تاجر اپنا کاروبار اور ٹرانسپورٹرز اپنی گاڑیاں بند رکھیں۔
مردان ہاؤس کراچی میں دیگر سیاسی رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس میں انھوں نے کہا کہ جب تک برطرف ساڑھے چار ہزار ملازمین کو بحال نہیں کیا جاتا احتجاج جاری رہے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ کے ای ایس سی انتظامیہ نے مذاکرات کا راستہ اختیار نہ کیا تو دوسرے مرحلے میں بجلی کے بلوں کی ادائیگی نہ کرنے کی اپیل کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان مسئلے کو حل کرائیں۔