2 جون 2011
وقت اشاعت: 18:9
گوجرانوالہ میں ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ شامل تفتیش
اے آر وائی - گوجرانوالہ : گوجرانوالہ میں ایک رہائشی اسکیم کی غیرقانونی تعمیر کیلئے رشوت لینے کے الزام میں ڈائریکٹر ٹاؤن پلانگ طارق رؤف کو شامل تفتیش کرلیا گیا.
مقدمے میں شامل تفتیش کئے جانے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ طارق رؤف نےکہا کہ وہ کسی قسم کی کرپشن میں ملوث نہیں بلکہ غیر قانونی تعمیر روکنے پر ٹاون مالک نے ان پر جھوٹا الزام عائد کیا ہے۔ اس کیس میں ملوث ڈپٹی ڈائریکٹر ٹاون پلانگ خٓادم حسین کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے۔