تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2011
وقت اشاعت: 18:15

کراچی : صدر میں فائرنگ اور بس نذر آتش، دکانیں بند

اے آر وائی - کراچی : کراچی کے علاقے صدر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور دکانیں بند کردی گئیں جبکہ ایک بس کو نذر آتش کر دیا گیا ۔ واقعہ کے بعد علاقے میں شدید ٹریفک جام ہو گیا ۔



نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق صدر میں واقع جہانگیر پارک کے پاس نامعلوم مسلح افراد کی شدید فائرنگ کے باعث علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور تمام کاروباری مراکز بند کر دیئے گئے ۔ دریں اثنا نامعلوم شر پسندوں نے ایک بس کو بھی آگ لگا دی ۔ واقعہ کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی ۔ دریں اثنا صدر میں بدترین ٹریفک جام ہو گیا اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.