3 جون 2011
وقت اشاعت: 4:45
کراچی:مختلف علاقوں میں چھ گاڑیاں نذرآتش
اے آر وائی - کراچی: کراچی کے مختلف علاقوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہوگئے۔ جبکہ نصف درجن گاڑیوں کو آگ لگادی گئی۔ سہراب گوٹھ پر نامعلوم افراد نے ہنگامہ آرائی کی۔
نامعلوم افراد نے سہراب گوٹھ کے قریب دو ٹرکوں اور ایک رکشے کو آگ لگادی۔ شاہراہ پاکستان پر ایک ٹرک نذرآتش کیا گیا۔ جبکہ صدر میں واقع جہانگیر پارک کے قریب مشتعل افراد نے ایک بس کو آگ لگادی اور ہوائی فائرنگ کی جس سے علاقے میں کاروبار بند ہوگیا اور لوگوں میں خوف وحراس پھیل گیا ۔
نیو ٹاؤن تھانے کی حدود پرانی سبزی منڈی کے قریب مشتعل افراد نے ایک گاڑی کو آگ لگادی اور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔