تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
3 جون 2011
وقت اشاعت: 9:9

کراچی: کلفٹن گرڈ اسٹیشن کے تمام فیڈرز بحال

اے آر وائی - کراچی: کراچی کےعلاقے کلفٹن میں کے ای ایس سی کے گرڈ اسٹیشن پر تخریب کاروں نے حملہ کرکے توڑ پھوڑ کی اورزبردستی ستائیس فیڈرز بند کرادئیے۔ تاہم پولیس اور رینجرز نے مداخلت کر کے تمام فیڈرز بحال کرادیے۔



کے ای ایس سی کے ترجمان کے مطابق دس سے بارہ شرپسندوں نےکلفٹن گرڈ اسٹیشن میں داخل ہوکر توڑ پھوڑ کی اور عملے کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ شرپسندوں نے زبردستی ستائیس فیڈرز بھی بند کرادئیے جس کے باعث بلاول ہاؤس، ضیاء الدین اسپتال، شیریں جناح کالونی اور بعض قونصل خانوں سمیت متعدد علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔



کے ای ایس سی کے ترجمان نے الزام عائد کیا ہے کہ تخریب کار سی بی اے یونین سے تعلق رکھتے تھے ۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ کے ای ایس سی پولیس کی موجودگی میں گرڈ اسٹیشن پر حملے کی تحقیقات کررہا ہے۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.