تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
3 جون 2011
وقت اشاعت: 10:41

سندھ اسمبلی: ایم کیوایم کے رکن علیم الرحمان پر تشدد کی مذمت

اے آر وائی - کراچی: سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم کے رکن اسمبلی علیم الرحمان پر تشدد کی مذمتی قرار داد اتفاق رائے سے منظور کرلی گئی ۔

اجلاس میں رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر صغیر احمد نےکہا کہ علیم الرحمن کے اغواء میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی نہ کی گئی تو موجودہ اجلاس اور بجٹ سیشن کا ایم کیو ایم بائیکاٹ کریگی ۔ حکومت سندھ ارکان اسمبلی کے تحفظ کو یقینی بنائے ۔



اجلاس میں صوبائی وزیر کھیل محمد علی شاہ نے کہا کہ شاہد آفرید ی کو سازش کے تحت قومی ٹیم سے باہر نکالا گیا ۔ صوبائی وزیر آغا سراج درانی نے کہاکہ سندھ سے پی سی بی کے چیئرمین کو لایاجائے ۔ اپوزیشن لیڈ ر جام مدد علی نے کہاکہ حکومت کے ای ایس سی کا مسئلہ حل کرنےکےلئے ٹھوس اقدامات کرے ۔



ادھر مقتول صحافی سلیم شہزاد کے قتل کے خلاف صحافیوں نے اسمبلی کے اجلاس کا بائیکاٹ کیا ۔ ارکان اسمبلی کے درمیان تلخ جملوں کے تبادلوں کے بعد اسپیکر نے اجلاس پیر تک ملتوی کردیا ۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.