تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
3 جون 2011
وقت اشاعت: 12:55

کراچی: عوامی نیشنل پارٹی کی کال پر ہڑتال،3 افراد جاں بحق

اے آر وائی - کراچی : کراچی میں کے ای ایس سی انتظامیہ کے خلاف عوامی نیشنل پارٹی کی کال پر ہڑتال کی گئی ۔ شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات سے تین افراد جاں بحق ہو گئے جب کہ چھ گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا گیا۔



ہڑتال کے باعث انٹر کا پرچہ دینے والے کئی طلبہ امتحانی مراکز تک نہیں پہنچ سکے۔ طلبہ نے حکومت سے شہر کے خراب حالات کے باعث پرچہ دوباہ لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب پبلک ٹرانسپورٹ کی کمی کے باعث شہری پریشانی میں مبتلا رہے ۔



کے ای ایس سی کے خلاف سہراب گوٹھ میں شہریوں نے احتجاج کیا۔ مشتعل افراد نے سڑکوں پر پتھراؤ کیا اور گاڑیوں کو آگ لگا دی۔علاقے میں وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ بھی جاری رہا ۔ادھر موسمیات، ماڑی پور اور ملیر میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے تین افرد جاں بحق اور رینجرز اور پولیس اہلکاروں سمیت سات افراد زخمی ہو گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.