3 جون 2011
وقت اشاعت: 17:16
لوڈشیڈنگ کے ذمہ دار گورنر اور وزیراعلٰی سندھ ہیں، اے این پی
اے آر وائی - کراچی : عوامی نیشنل پارٹی نے کراچی میں کے ای ایس سی کیخلاف ہڑتال کی کامیابی پر محنت کشوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں لوڈشیڈنگ کے ذمہ دار گورنر اور وزیراعلٰی سندھ ہیں۔
اے این پی سندھ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ان کی جماعت کے ای ایس سی کے محنت کشوں کے حق میں ہڑتال کیلئے تعاون پر عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
ان کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی مزدورں کے حقوق کیلئے مزدور تنظیموں کیساتھ ہے انہوں نے کہا کہ کراچی میں کے ایس ایس انتظامیہ کی جانب سے بجلی کے بدترین بحران کے ذمہ دار گورنر اور وزیراعلٰی سندھ ہیں۔