3 جون 2011
وقت اشاعت: 17:49
لاہور کے عدالتی کمپلیکس میں آتشزدگی
اے آر وائی - لاہور : لاہورکے عدالتی کمپلیکس میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی تاہم ریسکیو اداروں کی بروقت کارروائی سے عدالتیں بڑے نقصان سے محفوظ رہیں۔
لاہور کے ایل ڈی اے پلازہ کی بیسمنٹ میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں پہنچ گئیں اور ایک گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا بیسمنٹ خالی ہونے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان یا بڑا مالی نقصان نہیں ہوا۔ ایل ڈی اے پلازہ میں پچاس سے زیادہ عدالتیں قائم ہیں۔