4 جون 2011
وقت اشاعت: 5:13
ملتان:حساس مقامات سے سیکیورٹی ہٹا کر وزیراعظم ہاؤس پرتعین
اے آر وائی - ملتان : ملتان میں وزیراعظم کی آمد کے بعد حضرت شاہ شمس تبریز کے عرس اور حساس مقامات سے سیکیورٹی ہٹا کر وزیر اعظم ہاؤس اور سرکٹ ہاوس پر تعینات کر دی گئی۔ نشتراسپتال جانے والی سڑک بند کیےجانےکے باعث مریضوں اور لواحقین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ملتان میں جاری حضرت شاہ شمس تبریز کےعرس کی تین روزہ تقریبات کے آخری دن پاکستان بھر سے ہزاروں زائرین شرکت کے لیے دربار پہنچتے ہیں۔ زائرین نے سیکیورٹی ہٹائے جانے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ سیکیورٹی کےباعث جنوبی پنجاب سے نشتر ہسپتال آنے والے مریضوں کے لیے صرف ایک زیر تعمیر راستہ کھلارکھا گیاہے۔ ایمبو لینس اور مر یض ٹریفک کی لمبی قطاروں میں پھنس کر رہنے پر مجبور ہیں۔
مریضوں کے لواحقین نے اس صورتحال پر شدید احتجاج کرتے ہوئے ملتان پولیس کو انتظامی طور پر نااہل قرار دیا ہےاور کہا ہے کہ اگر کسی مریض کا جانی نقصان ہوا توذمہ داری ملتان پولیس اور وزیر اعظم پر ہوگی۔