تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
4 جون 2011
وقت اشاعت: 8:57

کوئٹہ: ڈاکٹرز کی ہرتال سے نجی اسپتالوں کی چاندی ہوگئی

اے آر وائی - کوئٹہ: کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال اورصوبائی حکومت کی جانب سے ایک سوچھبیس ڈاکٹروں کی برطرفی کے باعث سرکاری ہسپتال ویران پڑے ہیں جس کی وجہ سے مریضوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ۔



سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی عدم موجودگی کے باعث نجی اسپتالوں کی چاندی ہوگئی ہے، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کی جانب سے مطالبات کے حق میں ہڑتال کی وجہ سے سول اسپتال، بی ایم سی، فاطمہ جناح اور بے نظیر بھٹو شہید ہسپتال کی اوپی ڈیز اور آپریشن تھیٹرز بند ہیں۔



صوبائی حکومت کی جانب سے ہدایت کے باوجود پانچویں دن بھی نئے ڈاکٹرز اسپتالوں میں حاضر نہ ہوسکےاس صورتحال میں مریضوں کی مشکلات دوگنی ہوگئیں۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.