6 جون 2011
وقت اشاعت: 7:22
لاہور : نوسالہ بچی کے قاتل گرفتار نہ ہوسکے
اے آر وائی - لاہور : وزیر اعلی پنجاب کے حکم کے باوجود پولیس شادباغ کے علاقہ میں بدھ کے روز قتل ہونے والی 9 سالہ بچی عشاء کے ملزمان کو گرفتار نہ کر سکی پولیس نے مسلم لیگ رہنما کے کزن سمیت درجنوں افراد کو حراست میں لیے لیا ہے۔
محنت کش عاشق کی بیٹی عشاء کو نامعلوم درندہ صفت انسان نے اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا اور قتل کر کے لاش قریبی ویران کولڈ سٹوریج میں پھینک دی تھی اس واقعہ کے بعد پولیس نے سراغ رساں کتوں کی مدد بھی حاصل کی اور درجنون مشکوک افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کی لیکن اصل ملزمان گرفتار نہ ہو سکے۔
ننھی عشاء کے والدین کا کہنا ہے کہ اصل ملزمان کو گرفتار کر کے اسی جگہ لا کر زندہ جلایا جائے تاکہ کوئی کسی اور کی بچی سے ایسا گھناونا جرم نہ کر سکے عشاء کے والد کا کہنا ہے کہ پولیس نے محلے داروں کو حراست میں لیا ہے جس سے وہ ان کے دشمن بن گئے ہیں پولیس بچی کے قاتلون کو جلد گرفتار کرے۔