تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
6 جون 2011
وقت اشاعت: 7:22

لاہور: مسلح افراد کی فائرنگ خاتون سمیت 3ہلاک ،3افراد زخمی

اے آر وائی - لاہور : لاہور کے علاقہ بادامی باغ میں دیرنیہ دشمنی پرمسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک خاتون سمیت تین افراد کو قتل کر دیا جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے۔



آج مسلم لیگ ن یو سی 13 کی کوارڈینیٹر میمونہ جبیں اپنے گن مینوں کے ہمراہ اپنے گھر جا رہی تھی کہ ریلوے پھاٹک پر پہلے سے موجود مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کر دی جس سے میمونہ ، ڈرائیور اشفاق اور راہ گیراویس جاں بحق ہو گئے اور تین گن مین زخمی ہوگئے جن کو میو ہسپتال داخل کروا دیا گیا پولیس نے ایک مشکوک شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.