تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
6 جون 2011
وقت اشاعت: 7:22

کراچی : سپرہائی وے پر ٹریفک حادثہ ،4افراد جاں بحق

اے آر وائی - کراچی : کراچی میں سپرہائی وے پر تیز رفتار ڈمپر سوزکی پر الٹنے سے چار افراد جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے۔



اے آر وائی نیوز کے مطابق سپر ہائی وے پر ٹول پلازہ کے قریب ایک تیز رفتار ڈمپر سوزکی پر الٹ گیا جس کے نتیجے میں سوزکی میں موجودہ چار افراد موقع پر ہی جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے ۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد سبزی منڈی جارہے تھے ۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیاہے ۔ حادثے کے بعد سپرہائی وے پر ٹریفک جام ہوگیا۔ پولیس اور امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ٹریفک بحال کرایا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.