6 جون 2011
وقت اشاعت: 7:22
گوجرانوالہ:گیس پائپ لائن دھماکا،عمارت منہدم، 4 افراد جاں بحق
اے آر وائی - گوجرانوالہ : گوجرانولہ میں نجی اسپتال کے قریب گیس پائپ لائن دھماکے سے چار افرادجاں بحق اور پندرہ سے زائد زخمی ہوگئے۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اسپتال سے ملحق بینک کی عمارت تباہ ہوگئی۔ جس کے ملبے سے بینک کے سیکورٹی گارڈ سمیت چار افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔