6 جون 2011
وقت اشاعت: 7:23
وہاڑی : تین منشیات فروش گرفتار،شراب اور چرس برآمد
اے آر وائی - وہاڑی : سی آئی اے وہاڑی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے تین افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ ایک ملزم فرار ہوگیا۔
ایس پی انویسٹی گیشن رانا شجاعت علی نے وہاڑی میں پریس کانفرنس میں بتایا کہ سی آئی اے کے سب انسپکٹر بشیر احمد نے گزشتہ روز نواحی چک 69 ڈبلیو بی میں چھاپہ مارکر بدنام زمانہ منشیات فروش محمدرمضان عرف جانی، محمدبوٹا اور فلک شیرعرف فلکی کو گرفتار کرلیا جبکہ مشتاق احمد فرار ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ منشیا ت فروشوں سے 164بو تل شراب ولا ئیتی ، 48کلو گرام چرس اور دیگر سامان برآمد ہوا جبکہ انہو ں نے متعلقہ تھا نہ کے ایس ایچ او کو نا اہلی پر شو کا ز نوٹس جاری کرنے کی بھی ہدایت جاری کی ہے۔