6 جون 2011
وقت اشاعت: 7:23
لاہور: غیر قانونی اسلحہ ڈیلرز کے خلاف کریک ڈاؤن
اے آر وائی - لاہور : لاہور میں پولیس نے غیر قانونی اسلحہ فروخت کرنے والے اسلحہ ڈیلروں کے خلاف کریک ڈاؤن کر کے بھاری تعداد میں جدید اسلحہ اور ہزاروں گولیاں برآمد کرلیں۔
ڈی آئی جی انوسٹی گیشن لاہور ملک عامر نے پریس کانفرس کے دوران بتایا کہ اغوا برائے تاوان، ڈکیتی اور سٹریٹ کرائم میں ملوث گرفتار ملزموں کی تفتیش کے دوران یہ بات سامنے ائی کہ وارداتوں میں زیادہ تر اسلحہ غیر قانونی ہوتا ہے جو مختلف اسلحہ ڈیلروں سے خریدا جاتا ہے ۔ اس انکشاف کے بعد پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں اسلحہ ڈیلرز کی پینتالیس دکانوں پر چھاپے مارے اور ریکارڈ چیک کیا تو متعدد کا ریکارڈ بوگس تھا جس پر چار دکانیں سیل کردی گئیں ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈیلرز غیر قانونی اسلحہ فروخت کرتے اورجرائم پیشہ افراد کی معاونت کرتے تھے ۔