تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
6 جون 2011
وقت اشاعت: 7:23

اسلام آباد:بلیوایریا میں واقع پلازہ میں آتشزدگی،4 افراد ہلاک

اے آر وائی - اسلام آباد: اسلام آباد کے علاقے بلیوایریا میں واقع پلازہ میں آتشزدگی سے چار افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ فیاض پلازہ میں قائم ٹریول اینڈ ٹورزم کے دفتر میں شارٹ سرکٹ کے باعث پیش آیا۔



آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے دفتر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آتشزدگی کے نتیجے میں دفتر میں سوئے چار ٹریول ایجنٹ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ جبکہ دودیگر زخمی بھی ہوئے ۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ آتشزدگی کے باعث آفس میں موجود پاسپورٹس اور سامان بھی جل کر خاکستر ہوگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.