6 جون 2011
وقت اشاعت: 7:23
کراچی: پی آئی بی کالونی میں فائرنگ، ایک ہلاک، تین زخمی
اے آر وائی - کراچی: کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اورتین افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ہوٹل اور ڈبو کی دکان پر مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس سے وہاں موجود چار افراد زخمی ہوگئے۔
شدید زخمی متین نامی شخص اسپتال میں چل بسا۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و حراس پھیل گیا ۔ جبکہ پولیس کی بھاری نفری کو علاقے میں تعینات کردیا گیا ۔