تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
30 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 7:7

کراچی:رضویہ سوسائٹی میں پولیس کا سرچ آپریشن،4 ملزمان گرفتار

اے آر وائی - کراچی کے علاقے رضویہ سوسائٹی میں پولیس نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے چار ملزمان کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمدکرلیا۔

رات گئے پولیس نے رضویہ سوسائٹی کا محاصرہ کیا۔ پولیس کی جانب سے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران چار ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔ پولیس کے مطابق علاقے میں جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی۔



پولیس نے تلاشی کے دوران دو کلاشنکوف، ایک ٹی ٹی پستول، ایک سیون ایم ایم اور ایک ایم ایم رائفل برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ زیر حراست ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.