1 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 11:31
صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ کا ساتھیوں سمیت کیماڑی ٹاؤن آفس پرحملہ
اے آر وائی - سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ اختر جدون نے کراچی میں مسلح افراد کے ساتھ کیماڑی ٹاؤن کے دفتر پر حملہ کردیا۔ ایڈمنسٹریٹر کیماڑی ٹائون علی محمد شیخ نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ خرم جدون اور ان کے ساتھیوں نے مکینیکل انجینئر رشید منگی پر تشدد کیا اور دفتر میں توڑ پھوڑ کی۔
ان کا کہنا تھا کہ مدد کےلئے علاقہ ایس پی کو بھی فون کیا لیکن وہاں سے کوئی جواب نہیں ملا۔ آخری اطلاعات آنے تک ٹائون ایڈمنسٹریشن کی جانب سے تھانے میں مقدمہ درج کرانے کی کوشیں جاری ہیں۔