3 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 18:29
کراچی: پانچ پیشہ ور قاتل گرفتار، اسلحہ برآمد
اے آر وائی - کراچی میں سی آئی ڈی پولیس نے 17 افراد کے قتل میں ملوث پانچ پیشہ ور قاتلوں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔ ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم کے مطابق پولیس نے پاک کالونی اور بلدیہ ٹاؤن کے علاقوں میں چھاپہ مار کارووائیوں کے دوران پانچ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے جدید اسلحہ برآمد کیا ہے۔ سی آئی ڈی پولیس کا دعویٰ یے کہ گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش 17 افراد کے قتل میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے، گرفتار ملزمان سے مزید تحقیقات جارہی ہیں۔