تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
8 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 7:55

گورنرپنجاب کے پرنسپل سیکریٹری احمد نوازسکھیرا فارغ

اے آر وائی - گورنر پنجاب کے پرنسپل سیکریٹری احمد نوازسکھیرا کو فارغ کردیا گیا ہے اور ان کی جگہ طارق آفریدی نئے پی ایس او ہوں گے۔

گورنر ہاؤس پنجاب میں سندھ کے سیلاب زدگان کی امداد کے لئے چیئریٹی شو کیا جارہا تھا اس دوران اچانک گورنر پنجاب نے ایک آرڈر جاری کیا کہ پرنسپل سیکریٹری گورنر پنجاب احمد نوازسکھیرا کو نوکری فارغ کردیا گیا ہے اور ان کی جگہ نئے پی ایس او طارق آفریدی ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق احمد نواز سکھیرا کے متعلق متعدد شکایات موصول ہونے اور ان کی تحقیقات کے بعد یہ فیصلہ کیا گیاہے۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.