8 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 8:46
ملتان: شقی القلب باپ نے اپنے دوبچوں کے گلے پر چھری پھیر دی
اے آر وائی - ملتان میں سگے باپ نے دو بچوں کو سوتے ہوئے چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا پولیس نے ملزم گرفتار کرلیا۔ نواحی علاقہ موضع رام کلی بستی رنگپور کے رہائشی فاروق نے اپنے دو معصوم بچوں تین سالہ صباء اور پانچ سالہ وحید کو سوتے میں چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا۔
بچوں کی ماں آمنہ بی بی کے شور مچانے پر اہل محلہ نے جنونی قاتل کو پکڑ لیا۔ آمنہ بی بی اور اہل محلہ کے مطابق ملزم اپنے دو مزید بچوں کو بھی قتل کرنا چاہتا تھا۔ گھریلو حالات اور بے روزگاری کی وجہ سے اکثر گھر میں جھگڑتا تھا اور بیوی بچوں پر تشدد کرتا تھا۔ پولیس تھانہ ممتاز آباد نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کرلیا اور مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔