تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
8 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 15:37

سسرال والوں نے 2بچوں کی ماں پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی

اے آر وائی - اوکاڑہ میں سسرالیوں نے مبینہ طور پر دو بچوں کی ماں کو تیل چھڑک کر آگ لگادی ،خاتون کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیاگیا۔



اوکاڑہ کے علاقے نواباں والا کارخانہ کی رہائشی شاہین بی بی گھریلو جھگڑے کے بعد میکے آگئی تھی ۔ تاہم چھ دن قبل پنچایت کے

فیصلے کے بعد وہ واپس سسرال آگئی۔ ہفتے کی صبح دوبارہ گھریلو جھگڑے کے بعد شوہر نذیر احمد نے سسرالیوں کے ساتھ ملکر مبینہ طور پر شاہین کو تشدد کے بعد آگ لگا دی جسکی وجہ سے اسکی حالت تشویشناک ہو گئی شدید زخمی خاتون کو ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے تاہم ان کی حالت تشویشناک بتا ئی جا رہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.