9 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 11:23
کوئٹہ:نامعلوم افراد کی فائرنگ سے1شخص جاں بحق
اے آر وائی - کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے شہر کے وسطی علاقے میں فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا،پولیس حکام کے مطابق سٹی تھانے کی حدود میں عبدالستار روڈ پر نامعلوم افراد نے اس وقت نجیب اللہ نامی شخص پر فائر کھول دیا جب وہ اپنے گھر سے بازار جارہے تھے۔ فائرنگ سے نجیب اللہ موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ حملہ آور پیدل فرار ہوگئے ،پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،مقتول کی نعش سول ہسپتال پہنچادی گئی۔