تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
9 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 16:5

کراچی: فائرنگ کےمختلف واقعات میں چارافراد جاں بحق

اے آر وائی - کراچی کے علاقے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور ڈکیتی میں مزاحمت کے واقعات میں چار افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔



جہانگیر روڈ پر آپس کے جھگڑے میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ جمشید کوارٹر تھانے کی حدود جہانگیر روڈ نمبر ایک بلوچ پاڑہ میں آپس کے جھگڑے میں فائرنگ کے نتیجے میں عبدالغفاراور ذوالفقار بھٹو نامی دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دونوں گروپوں میں کئی روز سے جھگڑا چل رہا تھا، تاہم واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہے۔



ادھر سکھن تھانے کی حدود ریڑھی گوٹھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے رکشہ ڈرائیور جاں بحق ہوگیا، دوسری جانب شیرشاہ تھانے کی حدود گلبائی پر مسلح ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر 45 سالہ غلام علی کو فائرنگ کر کے ہلاک کردیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.