9 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 18:23
شیخوپورہ میں ٹریفک حادثہ ایک شخص جاں بحق50سے زائدزخمی
اے آر وائی - شیخوپورہ میں باراتیوں سے بھری بس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی،جس سے ایک شخص جاں بحق اورخواتین، بچوں سمیت پچاس سے زائد افراد شدید ہو گئے،زخمیوں کو جنڈیالہ شیر خان اور ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، متعدد زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
شیخوپورہ میں جنڈیالہ روڈکے رہائشی نوجوان بشارت علی کی بارات نو شہرہ ورکاں سے شیخوپورہ آ رہی تھی کہ نواحی گاؤں کڑیال کے قریب تیز رفتاری کے باعث قلابازیاں کھاتی ہوئی الٹ گئی ،جس سے بس میں سوار بچوں خواتین سمیت پچاس سے زائد افرادجنہیں ریسکیوٹیموں اور علاقہ کے لوگوں نے اپنی گاڑیوں کے ذریعے جنڈیالہ شیر خان اور ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ منتقل کیا، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایک شخص فلک شیر دم توڑ گیا ،جبکہ چار زخمی افراد کو تشویش ناک حالت کے پیش نظر لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔