10 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 15:59
لودھراں،زہریلا کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے 16افراد بےہوش
اے آر وائی - لودھراں میں زہریلا کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے 16 افراد بے ہوش ہوگئے مریضوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
نواحی علاقہ موضع حسین آباد کے رہائشی ایک ہی خاندان کے 16 افراد زہریلا کھانہ کھانے سےبہوش ہوگئے۔ جن میں 6 بچے ،4خواتین اور6 نوجوان شامل ہیں۔ ریسیکو نے گیارہ افراد کو لودھراں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جن کو طبی امداد جاری ہے تمام افراد ابھی تک بیہوش ہیں۔