تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
10 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 17:4

متحدہ قومی موومنٹ کے دفاتر پر چھاپے ، متعدد گرفتاریاں

اے آر وائی - رینجرز نےکراچی کے مختلف علاقوں میں متحدہ قومی موومنٹ کے دفاتر پر چھاپے مارکر کئی کارکنان اور دیگرافراد کو حراست میں لے لیا۔



پیر کی شام رینجرز نے فریسکو چوک پر قائم متحدہ قومی موومنٹ کے برنس روڈ سیکٹر آفس پر چھاپہ مارا اور چار کارکنان کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ اس کے بعد شہر کے مختلف علاقوں لائنز ایریا، رنچھوڑ لائن، لیاری ، ہی آئی بی، سوسائٹی، گذری، جمشید کوارٹر میں قائم متحدہ قومی موومنٹ کے آفسوں پر چھاپے مارے گئے ۔ کارروائی میں قریبی گھروں میں موجود افراد کو بھی حراست میں لے کر تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.