12 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 7:42
کراچی میں غیرت کے نام پر دو سگے بھائیوں کو قتل کردیا گیا
اے آر وائی - کراچی میں غیرت کے نام پر دو سگے بھائیوں کو اغوا کرکے قتل کردیا گیا جبکہ شہر میں تشدد کے دیگر واقعات میں ایک خاتون سمیت دو افراد ہلاک ہوگئے.
پولیس کے مطابق ملیر کے علاقے بکراپڑی سے دو بھائیوں بلال اور بابر کی لاشیں ملیں ہیں، جو ملیر کے ہی رہائشی ہیں۔ انہیں گذشتہ روز اغواء کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق دونوں بھائیوں کے قتل میں ملوث ایک ملزم عاطف کو گرفتار کیا گیا ہے جس نے دوران تفتیش اعتراف کیا ہے کہ اس نے غیرت کے نام پر اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر دونوں بھائیوں کا قتل کیا۔
دوسری جانب ناظم آباد کے علاقے گلبہارعثمانیہ کالونی میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر سعیدہ نامی خاتون کو چھریوں کے و ار کرکے قتل کردیا۔ لانڈھی ایٹی نائن ٹیلی فون ایکسچینج کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔