13 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 11:30
کوئٹہ: گیس پریشر میں کمی سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا
اے آر وائی - موسم سرماکی آمد کے ساتھ ہی شہرکے بیشترعلاقوں میں گیس غائب ،چولہے ٹھنڈے پڑگئے۔ کوئٹہ میں موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی شہر کے بیشترعلاقوں میں میں گیس پریشر میں کمی کے باعث عوام کومشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
شہرکے علاقے بروری روڈ، سریاب، سرکی روڈ اور سٹلائٹ ٹاؤن سمیت دیگر علاقوں میں گیس پریشرنہ ہونے کے برابرہے جس کے باعث کھانا پکانے میں شہریوں کو دشواری ہوئی ۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ابھی شدید سردی کا آغازنہیں ہوا اور شہریوں نے گیس ہیٹرز کا باقاعدہ استعمال شروع نہیں کیا مگر ابھی سے ہی گیس کی دستیابی میں مسائل پیدا ہوگئے ہیں۔