14 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 15:53
گورنر سندھ کا کراچی میں تفریحی مقامات میں اضافے پر زور
اے آر وائی - گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے شہر کی خوبصورتی بڑھانے اور زیادہ سے زیادہ تفریحی مقامات کے قیام پر زور دیا ہے۔
گورنر ہاؤس میں منعقدہ اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ شہریوں کو تفریح کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنا حکومت خصوصا شہری حکومت کی ذمہ داری ہے ۔
انہوں نے کہا کہ گرد وپیش کے حالات نے شہریوں میں مایوسی پیدا کردی ہے ، ایسے ایونٹس منعقد ہونے چاہئیں جن میں شہریوں کی دلچسپی کا سامان ہو اور وہ اس سے مستفید ہونے کیلئے باہر آئیں۔ اس موقع پر چیف سیکریٹر ی سندھ ، ایڈمنسٹریٹر کراچی ، ڈی سی او کراچی دیگر اعلیٰ حکام شریک تھے۔