تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
15 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 15:16

کراچی کا علاقہ احسن آباد لینڈ مافیا کے قبضے میں

اے آر وائی - چالیس سال سے زائد پرانی احسن آباد کو آپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کی بیشتر زمینوں پر لینڈ مافیا نے قبضہ کرلیا ہے۔ کراچی پریس کلب میں سوسائٹی کے ممبران نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ سوسائٹی چار ہزار رہائشی ، سو کمرشل، رفاہی پلاٹس پر مشتمل ہے جس سے اسکول اور پارکس بھی شامل ہیں



سوسائٹی کے ممبران کا کہنا تھا کہ لینڈ مافیا کے کارندوں کو سیاسی سرپرستی حاصل ہے جو غیر قانونی طریقے سے زمینوں کی خریدوفروخت کررہے ۔ احسن آباد کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے ممبران نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ لینڈ مافیا اور قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کی جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.