18 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 10:51
سیالکوٹ:کی طالبہ کو 4 بار مارک شیٹ جاری
اے آر وائی - بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجو کیشن گجرانوالا نے سیالکوٹ کی طا لبہ مدیحہ سلیم کو ایف ایس سی کے امتحانات کے بعد چار مارکس چیٹ جاری کردیں۔
طالبہ کو پہلی بار جو مارک شیٹ دی گئی تھی اس میں 903 نمبر دئے گئے تھے، جس پر طالبہ نےاعتراض کرتے ہوئے دوبارہ امتحانی کاپیاں چیک کرنے کا مطالبہ کیا۔ جس پر دوسری بار مارک شیٹ جاری کی گئی۔ اس میں 920 نمبر دئیے گئے۔ یہی نہیں تیسری بار بھی مارک شیٹ جاری کی گئی۔ اس میں 938 نمبر دئے گئے اس نے بھی مدیحہ کو تسلی نہیں ہوئی آخر کار چوتھی بار جو مارک شیٹ دی گئی اس میں 944 نمبر دئے گئے۔