18 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 10:51
ملتان،مویشیوں کے آڑھتیوں سے ڈیڑھ کروڑ روپے لوٹ لیئے گئے
اے آر وائی - ملتان میں مسلح ڈاکوؤں نے مویشیوں کے آڑھتیوں سے ڈیڑھ کروڑ روپے لوٹ لیئے ،مزاحمت پر ایک آڑھتی کو گولی مار کر زخمی کر دیا .
ملتان کے علاقے منڈی مویشیاں کے قریب جلالپور پیر والا سے جانوروں کی خریدو فروخت کے لیئے آنے والے 7 آڑھتیوں کو تین مسلح افراد نے لوٹ لیا اور رقم دینے سے انکار کر نے پر محمد اسماعیل نامی آڑھتی کو گولی مار کر زخمی کر دیا ۔
آڑھتیوں کے مطابق ان کے پاس ڈیڑھ کڑور روپے تھے جو مسلح ڈاکو لوٹ کر فرار ہوگئے تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کر دی اور زخمی ہونے والے تاجر کو ریسکیو 1122 نے نشتر ہسپتال منتقل کر دیا۔