18 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 10:52
ڈینگی: سرکاری کباڑ خانے شہر سے باہر منتقل کرنے کے احکامات
اے آر وائی - وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے ڈینگی کے تدارک کے لئے تمام سرکاری کباڑخانوں کو شہر سے باہر منتقل کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔
لاہور میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرکاری تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ نجی تعلیمی ادارے بھی ڈینگی لاروے کے خاتمے کے بارے میں سرٹیفکیٹ دینے کے پابند ہوں گے جبکہ پرائیوٹ اور ٹرسٹ اسپتالوں سے بھی لاروا ختم کرنے کے سرٹیفیکیٹس لئے جائیں۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ تمام اسپتالوں سے ڈینگی سے جاں بحق ہونے والوں کا ڈیٹا حاصل کیا جائے اور ورثا کو تین روز میں مالی امداد فراہم کردی جائے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے فوری طور پر وینٹی لیٹرز درآمد کرنے کے بھی احکامات جاری کردئیے۔