تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
18 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 10:52

پشاور: اسلحہ پنجاب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

اے آر وائی - پشاور پولیس نے بھاری تعداد میں جدید اسلحہ پنجاب اسمگل کرنے کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پشاور تھانہ چمکنی کی حدور میں ترناب فارم چیک پوسٹ پولیس نفری نے گاڑی کی تلاشی کے دوران گاڑی کے خفیہ خانوں سے جدید اسلحہ برآمد کر کے ملزمان غلام اور وزیر ٘محمد کو گرفتار کرلیا ۔



ملزمان نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اسلحہ علاقہ غیر سے پنجاپ لے جارہے تھے۔ جدید اسلحہ میں چار عدد پستول، دس کلاشنکوف، چارعدد رائفل اور چار ہزار پانچ سو کارتوس برآمد کرلئے۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.