18 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 10:52
لاہور: پنکچر کی دکان میں سلینڈر پھٹ گیا،ایک شخص جاں بحق
اے آر وائی - لاہور کے علاقہ پیکو روڈ پر واقعہ پنکچر کی دکان میں سلنڈر پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ لیاقت آباد سالار روڈ کے رہائشی پینتالیس سالہ رمضان نے سلنڈر میں ہوا بھرنے کے لئے موٹر چلائی اور لوڈشیڈنگ کے باعث پمپ بند ہونے پر وہ سوگیا۔ بجلی واپس آنے پر موٹر دوبارہ چل گئی اور ہوا زیادہ بھرنے سے سلینڈر پھٹ گیا۔
دھماکہ سے رمضان موقع پر ہیجاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے لاش ورثاء کے حوالے کردی ہے۔ رمضان کے بڑے بیٹے راشد کا کہنا ہے کہ دکان ان کی کفالت کا واحد ذریعہ ہے اور وہ اپنے باپ کے ساتھ مل کر بمشکل گھر کا خرچہ چلاتے تھے۔