18 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 15:58
کراچی:زہریلی شراب سے 7 ہلاک ، 2 نابینا ، متعدد کی حالت نازک
اے آر وائی - کراچی کے علاقے چنیسر گوٹھ میں زہریلی شراب پینے سے سات افراد ہلاک جبکہ دو افراد نابینا ہوئے۔ متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
ہلاک ہونے والوں میں 42 سالہ اسلم، اکتیس سالہ منشا، زبیر،عارف، شفیق محمد اور ذیشان شامل ہیں، عطا محمد اور مبین نابینا ہوگئے ہیں۔متاثرہ افراد اور جاں بحق ہونے والوں کو جناح اسپتال لے جایا گیا، جہاں سے ضابطے کی کاروائی کے بعد ہلاک ہونے والوں کی لاشوں کو لواحقین کے حوالے کیا گیا۔پولیس کے مطابق تمام افراد دوست تھے، جنہوں نے گذشتہ رات زہریلی شراب پی۔ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کی جانب سے واقعے سے متعلق کوئی ایف آئی آر درج نہیں کرائی گئی، تاہم واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔